ابنا: فوج کے جوابی آپریشن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں نے ادلیب کے شہر معترم میں شام کی فوج کے متعدد مراکز کو نشانہ بنانےکی کوششیں کی تھیں جو فوج کے بروقت اقدام سے ناکام ہوگئيں۔ ادھر فوج نے دمشق کے مضافات اور مرکزی صوبے حمص میں دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی ہے۔ فوج نے حمص میں دہشتگردوں کے خفیہ اڈوں کو نشانہ بنایا جس میں اڈوں میں موجود دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت کے فوجی ماہرین شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔ لبنان کے اخبار السفیر کے مطابق صیہونی فوجی ماہرین دمشق کے مضافاتی علاقے مشرقی غوطہ میں موجود دہشتگردوں کو شام کی فوج کے نقشے اور تصویریں فراہم کررہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی ماہرین شام کی فوج کے مواصلاتی نظام میں بھی خلل ڈال رہی ہے۔......./169
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484781
شام کی فوج نے شمال مغربی صوبے ادلیب میں فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی دہشگردوں کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔